برائلر گوشت کی قیمت برقرار، انڈے ایک روپے درجن مہنگے

07-06-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نئے سرکاری نرخ جاری کر دیئے گئے ہیں، جن کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا۔

نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 403 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صافی گوشت 480 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ  250 روپے فی کلوگرام ، ہول سیل ریٹ  264 روپے فی کلوگرام جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت  278 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں  ایک روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈوں کی نئی سرکاری قیمت  232 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی  6 ہزار 840 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔