گلبرگ میں ٹرین کی ٹکر سے 34 سالہ شخص جاں بحق

07-05-2026

(لاہور نیوز) گلبرگ کے علاقے سوئی گیس روڈ پر ریل گاڑی کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 34 سالہ نسیم علی کے نام سے ہوئی ہے. اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔