پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیل کے دوران جھگڑے میں نوجوان جاں بحق

07-05-2026

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں کھیل کے دوران جھگڑے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کےمطابق یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس سے ملحقہ فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان فٹبال کھیل رہے تھے کہ اسی دوران کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔  ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ریحان گل کے نام سے ہوئی ہے جو پنجاب یونیورسٹی کے آفیسر محمد یعقوب کا بیٹا تھا، عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کے دوران لڑکوں نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں، جس کے دوران ریحان گل کے سر پر شدید چوٹ لگی، چوٹ اتنی گہری تھی کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دے دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔