لاہور: شدید گرمی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے نہر کا رخ کر لیا

07-05-2026

(لاہور نیوز) شدید گرمی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے نہر کا رخ کر لیا.

نوجوان گرمی سے بچنے کے لئے نہر میں نہانے پہنچ گئے۔ نہر کا ٹھنڈا پانی گرمی میں شہریوں کیلئے راحت کا ذریعہ بن گیا۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ نہر پر آکر گرمی کی شدت کا احساس ختم ہو جاتا ہے، چھٹی کے روز نہر کنارے تفریح سے خوب لطف اندوز ہوئے۔