لاہور: 215 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 261 زخمی
07-05-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 215 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 261 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 104 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 157 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث پیش آئے۔