عمران عباس نے شوبز میں واپسی سے متعلق اہم انکشاف کردیا
07-05-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی شوبز میں واپسی سے متعلق خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میرا کسی نئے ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سوال کے جواب میں عمران عباس نے بتایا کہ میرا کوئی نیا ڈرامہ نشر ہونے والا نہیں کیونکہ میں نے حالیہ عرصے میں کسی بھی پراجیکٹ پر دستخط نہیں کیے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میں فی الحال شوبز میں واپسی کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا اور اس وقت اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں۔ یاد رہے کہ عمران عباس ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ ڈراموں کے سکرپٹس انہیں اتنے متاثر نہیں کرتے کہ وہ دوبارہ ٹی وی پر کام کریں۔