کاہنہ: لدھڑ گاؤں کے قریب ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

07-05-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے لدھڑ گاؤں کے قریب ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کی شناخت 19 سالہ حسیب عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو مانوالہ کا رہائشی ہے اور جامن گاؤں جا رہا تھا۔ راستے میں لدھڑ گاؤں کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی، جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ واقعہ کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔