لاہور میں روہی نالہ کے قریب نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

07-04-2026

(لاہورنیوز)کاہنہ کے علاقے میں گجومتہ روہی نالہ کے قریب سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 23 سال ہے، لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب  تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی مشاہدے کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔  پولیس کا مزید کہنا تھا کہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔