پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، مائیک ہیسن
07-04-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، تاہم عالمی معیار کی ٹیم بننے کیلئے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھنا ہو گا اور بدلتے ہوئے کھیل کے مطابق اپنی حکمت عملی اپنانا ہو گی، بڑے میچز میں بہتر فیصلے کرنا ہی سب سے بڑی آزمائش ہے، کیونکہ اہم مواقع پر درست فیصلہ ہی کامیابی اور ناکامی میں فرق پیدا کرتا ہے۔ ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں صرف تجربہ حاصل کرنے نہیں بلکہ ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، اس بات پر بھی زور دیا کہ ورلڈکپ جیتنے کیلئے مستقل مزاجی انتہائی ضروری ہے، جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آٹھویں اور نویں نمبر تک مضبوط بیٹنگ لائن ہونا ناگزیر ہے تاکہ ٹیم کسی بھی صورتحال میں جارحانہ انداز برقرار رکھ سکے۔