علامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ میں خطاب کے دوران دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
07-04-2026
(ویب ڈیسک) معروف مذہبی سکالر علامہ ناصر مدنی کو دل کا دورہ پڑا، انہیں علاج کے لیے ملتان کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل مجمع سے خطاب کر رہے تھے کے اچانک اپنی کرسی پر ہی گر گئے۔ علامہ ناصر مدنی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، بعد ازاں علامہ ناصر مدنی کو ملتان کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی حالت بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔