گجومتہ : کوسٹر درخت سے ٹکرا گئی، 12 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

07-04-2026

(لاہور نیوز) گجومتہ کے علاقے میں روہی نالہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار کوسٹر موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کے دوران بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔