لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، آج درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

07-04-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور گزشتہ روز کے مقابلے میں آج درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس وقت لاہور کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج لاہور میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث شہر میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔