رنگ روڈ پر کارسوار کی خطرناک زیگ زیگ ڈرائیونگ، مقدمہ درج
07-03-2026
(لاہور نیوز) رنگ روڈ پر خطرناک زیگ زیگ ڈرائیونگ کرنے پر کار سوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
رنگ روڈ پولیس کے روکنے کی کوشش پر کار سوار نے گاڑی بھگا دی، فرار ہونے والے کار سوار کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارڈرائیور کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے۔