لاہور: رواں سال 5 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 10 ہزار 53 وارداتیں رپورٹ
07-03-2026
(لاہور نیوز) شہرمیں جیب تراش پہلے سے زیادہ سرگرم ہو گئے پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں برس جیب تراشی کی وارداتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2025ء کے پہلے 5 ماہ کے دوران جیب تراشی کے 9720 مقدمات درج ہوئےجبکہ رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 10 ہزار 53 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال جیب تراشی کے 1766، رواں سال 1992 مقدمات درج ہوئے ۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال جیب تراشی کی 742، رواں سال 1726 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 1276، رواں سال جیب تراشی کی 1375 وارداتیں ہوئیں۔ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال جیب تراشی کے 1248، رواں سال 988 مقدمات درج ہوئے ۔ سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 2672، رواں سال جیب تراشی کی 2090 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 2016، رواں سال جیب تراشی کی 1882 وارداتیں ہوئیں۔جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں مزارات، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن، بازاروں اور جنازوں میں ہوئیں۔