پنجاب: بارش برسانے والے مون سون سسٹم سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

07-03-2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور شہر میں دوپہر کے وقت کہیں کہیں بادل آنے کے باعث ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 7 جولائی کو پاکستان میں داخل ہو گا جس سے بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔