لاہور: 223 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 253 زخمی
07-03-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 223 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق، 253 زخمی ہوئے، 94 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 159معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔