مالی سال 2025-26 کا تجارتی خسارہ ساڑھے 39 ارب ڈالر ریکارڈ
07-03-2026
(لاہورنیوز) مالی سال 2025-26 کا تجارتی خسارہ ساڑھے 39 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے گزشتہ مالی سال کے بیرونی تجارت اعدادوشمار جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26 میں تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21.6 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 2025-26 میں مجموعی برآمدات 30.126 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2025-26 میں برآمدات میں سالانہ بنیاد پر تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 2025-26 میں درآمدات بڑھ کر 69.597 ارب ڈالر ہوگئیں، مالی سال 2025-26 میں درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا علاوہ ازیں جون میں برآمدات 16.7 فیصد کمی کیساتھ 2.239 ارب ڈالر رہیں، جون میں 24.1 فیصد اضافہ کیساتھ درآمدات بڑھ کر 6.767 ارب ڈالر رہی جبکہ جون 2026 کے دوران تجارتی خسارہ 4.528 ارب ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 63.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا یے جبکہ سالانہ بنیاد پر جون 2026 میں برآمدات میں 9.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے علاوزہ ازیں جون 2026 میں درآمدات سالانہ بنیاد پر 26.3 فیصد اور جون 2026 میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 57.1 فیصد بڑھ گیا ۔