عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ
07-03-2026
(لاہور نیوز)عالمی و مقامی سطح پر سونے و چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 122 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 185 روپے کا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا کی قیمت 10 ہزار 459 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہو گئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 319 روپے اضافے سے 6 ہزار 764 روپے پر پہنچ گیا۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 21 ہزار 3 سو روپے مہنگا ہوا ہے۔