غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کا کیس: ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
07-03-2026
لاہور: (محمد اشفاق) لاہور کی مقامی عدالت نے غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے ائندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسریٹ اظہر محمود نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان پر غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کا الزام ہے، ملزمان کے اقدام سے ملکی بدنامی ہوئی، ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تاہم عدالت نے پولیس کی چودہ روزہ ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور پولیس کو ائندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ ملزمان پر تھانہ ڈیفنس پولئس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمان میں رضا ڈار، حسن رضا، سکندر خان اور ساجد علی شامل ہیں۔