بی آر بی نہرمیں موٹر سائیکل گرنے سے دو افراد جاں بحق، لاشیں نکال لی گئیں

07-03-2026

(لاہور نیوز) بی آر بی نہر پر قائم پل عبور کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار نہر میں جا گرے، جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ طویل کوشش کے بعد دونوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پل عبور کرتے ہوئے نہر میں گرے تھے، جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 نے تصدیق کی ہے کہ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔