لاہورسمیت پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

07-03-2026

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے 6 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ہے کہ اتوار کے روز لاہور میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مون سون بارشوں کے دوران بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو بھی مون سون سیزن کے دوران فیلڈ میں الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔