سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس، چینی شہریوں اور قونصل خانوں کی سکیورٹی کا جائزہ
07-03-2026
(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چینی شہریوں، دیگر غیر ملکیوں اور صوبائی دارالحکومت میں قائم قونصل خانوں کی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ لاہور میں قائم تمام قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید مؤثر اور سخت بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ورکنگ سائٹس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے عمل پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (انویسٹی گیشن) ذیشان رضا، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز) توقیر محمد نعیم اور لاہور پولیس کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔