کالا جادو کا شبہ: ماں نے بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

07-03-2026

(لاہور نیوز) گوجرانوالہ تھانہ اروپ کے علاقے میں 4 سالہ حقیقی بیٹی کو زندہ جلانے کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔

سی پی او گوجرانوالہ کے  فوری سخت نوٹس پر تمام ملزمان صرف 4 گھنٹوں میں گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں حقیقی والدہ لبنیٰ بی بی، بھائی حسیب، منیب اور بہن مزمل بی بی شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان  نے کالا جادو اور جن کے شبہ میں اپنی ہی بچی کو آگ لگائی، گرفتاری کے دوران ملزمان  نے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی، تاہم چاروں کو قابو کر لیا گیا۔ ایس پی سول لائن کی زیرِ نگرانی انکوائری ٹیم تشکیل، تمام پہلوؤں پر میرٹ کے مطابق تفتیش جاری ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے مضبوط چالان اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔