رائیونڈ: ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب چھت گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق

07-03-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچی حمیرا ملبے تلے دب کر موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ 6 سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ متعلقہ حکام  نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔