ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

07-02-2026

(لاہورنیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW-5) میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں خلل پیدا ہوا ہے، جس سے بعض صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقفے وقفے سے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

  پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ادارہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، جبکہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹ خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی تک صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔