کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی چھ رکنی ایتھلیٹکس ٹیم کا اعلان
07-02-2026
(لاہورنیوز) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے چھ رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پانچ ایتھلیٹس اور ایک آفیشل شامل ہیں۔
اعلان کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور یاسر علی جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جبکہ فریال فاروق ڈسکس تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ اسی طرح عنصر عباس لانگ جمپ اور محمد اسماعیل 400 میٹر دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان آرمی کے صوبیدار میجر اشرف علی کو ٹیم آفیشل مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی نے قومی ٹیم کی منظوری دے دی ہے۔