پنجاب میں گورننس کے فروغ کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم نافذ

07-02-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں گورننس کے فروغ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید ای پروکیورمنٹ سسٹم باقاعدہ نافذ کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کے اجلاس کے دوران تمام محکموں کو سرکاری خریداری کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ حکام کے مطابق ای پروکیورمنٹ سسٹم کے ذریعے مالی سال 2025-26 کے دوران تقریباً 70 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جبکہ اب تک 7 ہزار سے زائد پروکیورنگ ایجنسیاں اور 25 ہزار سے زائد سپلائرز اس جدید نظام پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔       شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم کو  نادرا، ایف بی آر، ایس ای سی پی، پی آر اے ،پی ای سی سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ مینوئل سروسز کی نشاندہی کرکے انہیں بھی ای بز پورٹل کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مرحلہ وار تمام سرکاری خدمات کو مکمل ڈیجیٹائز کر رہی ہے، جبکہ شہریوں کو گھر بیٹھے سرکاری سہولیات کی فراہمی کیلئے دستک ایپ بھی مکمل طور پر فعال ہے۔