عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
07-02-2026
(لاہورنیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 1.27 ڈالر کمی کے بعد 67.31 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔دوسری جانب برطانوی برینٹ خام تیل 1.17 ڈالر سستا ہو کر 70.40 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ عالمی معیار کے خام تیل مارچ کے بعد کم ترین اختتامی سطح پر بند ہوئے جو عالمی توانائی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آتی ہے تو ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں رسد بڑھنے سے قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔