باغبانپورہ: سمرکیمپ کے دوران سکول بلڈنگ زمین بوس، مالک سمیت 5 افراد گرفتار

07-02-2026

(لاہور نیوز) باغبانپورہ میں سمرکیمپ کے دوران سکول بلڈنگ زمین بوس ہونے کے سانحہ میں مالک سمیت 5 افراد گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکول  پرائیویٹ  طور پر کام کر رہا تھا جو رجسٹرڈ بھی نہیں تھا، سکول کی بلڈنگ کو ایکسٹینشین دینے کے لیے اس کے بلکل ساتھ والی بلڈنگ پر تعمیراتی کام جاری تھا جس کے باعث تعمیراتی کام کے دوران پہلی منزل زمین بوس ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکول میں بچوں کا سمر کیمپ بھی غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا تاہم ریسکیو  نے آپریشن مکمل کر کے سائٹ کو کلیئر قرار دے دیا ہے، سکول مالک نادیہ رضوان سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔