5 روز کی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

07-02-2026

(لاہور نیوز) پانچ روز کی گراوٹ کا سلسلہ ٹوٹ گیا، سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہو کر 4063 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 9100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 7802 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے تک پہنچ گئے۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپے اضافے سے 6 ہزار 445 روپے ہو گئی۔