زمان پارک حملہ کیس: فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

07-02-2026

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے میں ملزم فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل  نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔ فلک جاوید نے جیل سے اپنے وکیل کی وساطت سے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر عدالت آئندہ سماعت پر مزید کارروائی کرے گی۔