دورہ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ: قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان چند روز میں متوقع
07-02-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ سکواڈ میں شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، اویس ظفر، بابر اعظم، سلمان علی آغا، غازی غوری، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، ساجد خان، محمد علی، عامر جمال، محمد عباس، عبید شاہ اور خرم شہزاد کی شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور سعود شکیل کے فٹنس ٹیسٹ بھی مکمل ہو چکے ہیں، جن میں دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی مرحلے میں تسلی بخش ریکوری کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر محمد رضوان اور سعود شکیل دورے سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل نہ کر سکے تو ان کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیسٹ سکواڈ کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔