نیا مالی سال، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھا دی
07-02-2026
(ویب ڈیسک) نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی شرح میں ڈھائی روپے فی لٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لٹر کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے اسی کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لٹر کمی کر دی ہے، حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی میں یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دونوں مختلف لیوی ٹیکسوں کی شرح میں کی گئی اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔