کاہنہ حادثہ: سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی جاں بحق بچوں کے گھر آمد،اظہار تعزیت
07-02-2026
(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کاہنہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سی سی پی او لاہور نے متاثرہ والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حادثے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔