موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، فیڈرز ٹرپ کر گئے
07-02-2026
(لاہور نیوز) موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں 650 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
لیسکو حکام کے مطابق بارش کے دوران فیڈر ٹرپنگ اور مختلف تکنیکی خرابیوں کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بجلی کی بندش کے باعث کئی رہائشی اور تجارتی علاقے گھنٹوں تاریکی میں ڈوبے رہے، جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیسکو کی تکنیکی ٹیمیں متاثرہ فیڈرز کی بحالی کیلئے مختلف علاقوں میں کام میں مصروف ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باوجود بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔