فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی سینیگال کو 2-3 سے شکست، پری کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

07-02-2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں بیلجیم نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

بیلجیم کی جانب سے یوری ٹائل مینز نے اضافی وقت میں پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو جیت دلائی، دونوں ٹیموں نے مقررہ 90 منٹ میں دو، دو گول سکور کئے تھے، بیلجیم کی جانب سے یوری ٹائل مینز نے دو اور رومیلولو کاکو نے ایک گول سکور کیا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا، بیلجیم نے اہم مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تین گول سکور کئے جبکہ سینیگال نے بھی سخت مزاحمت کرتے ہوئے دو گول کئے تاہم وہ میچ برابر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اس کامیابی کے ساتھ بیلجیم نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اسے مزید سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب سینیگال کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ فٹبال شائقین نے اس مقابلے کو ورلڈ کپ کے یادگار اور سنسنی خیز میچز میں سے ایک قرار دیا۔