لاہور میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
07-01-2026
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیل روڈ پر 2 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 1.5 ملی میٹر، گلبرگ میں 2.4 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 5.4 ملی میٹر اور اپر مال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تاجپورہ میں 4.6 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 8.4 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 6.8 ملی میٹر اور فرخ آباد میں 19.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ گلشن راوی میں 0.8 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 3.4 ملی میٹر، سمن آباد میں 2.8 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر اوسطاً 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اقبال ٹاؤن اور اطراف میں موسلادھار بارش، بجلی غائب ہو گئی، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور اطراف میں بارش ہے، جوہر ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور کاہنہ سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی بارش برسی۔