میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر
07-01-2026
(لاہور نیوز) میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کیلئے بڑی خبر آ گئی۔
ایم ڈی کیٹ امتحان 2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 16 اگست کو منعقد ہو گا، باقاعدہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی، لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک کرائی جا سکے گی۔ پی ایم ڈی سی نے امیدواروں کو مقررہ مدت میں درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کر دی، امیدوار صرف پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ سے مستند معلومات حاصل کریں۔ غیر مصدقہ سوشل میڈیا معلومات پر انحصار سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔