پاکستان سپورٹس بورڈ میں 15 سال سے اکاؤنٹس کا آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

07-01-2026

(لاہورنیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ میں 15 سال سے اکاؤنٹس کا آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

  آڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں پی ایس بی کے مالی معاملات میں متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے مالی سال 10-2009 سے 25-2024 تک مالیاتی گوشوارے تیار نہیں کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی نے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ قوانین پر عملدرآمد بھی نہیں کیا، پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی شق کے تحت تمام سرکاری رقوم کو ٹریژری سنگل اکاؤنٹ میں رکھنا لازم ہے تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایک الگ بینک اکاؤنٹ برقرار رکھا ہے۔ مزید برآں رپورٹ میں مزید لکھا گیا 30 جون 2025 تک پی ایس بی کے بینک اکاؤنٹ میں 3 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 591 روپے موجود تھے۔