پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی نظام نافذ، محسن نقوی کا اعلان

07-01-2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام نافذ کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ میں جاری اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کر سکیں گے جس سے انہیں طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار کی زحمت سے نجات ملے گی۔    اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاسپورٹ سروسز میں اصلاحات کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، کیش لیس نظام کے نفاذ سے پاسپورٹ سروسز مزید تیز، شفاف اور مؤثر ہوں گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے اس کامیاب اقدام پر پاسپورٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔