سانحہ کاہنہ میں ملوث ذمہ داروں کو سزا ملےگی، نواز شریف
07-01-2026
(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لاہور میں چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معصوم بچے قوم کا مستقبل تھے اور ان کی المناک موت انتہائی دلخراش ہے۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ اس سانحے پر ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ، زخمیوں کو جلد صحت یابی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔