مالی خسارہ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیلئے سبسڈی منظور

07-01-2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو مالی خسارے کے ازالے کیلئے 79 کروڑ 71 لاکھ 20 ہزار روپے کی اضافی سبسڈی منظور کر دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فنڈز ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں،  شہریوں کو مفت سفری سہولت کی فراہمی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور ریونیو میں کمی کے باعث اتھارٹی کو مالی مشکلات کا سامنا تھا، جسے پورا کرنے کیلئے اضافی سبسڈی فراہم کی گئی۔ محکمہ خزانہ  نے اضافی فنڈز کی فراہمی سے متعلق ورکنگ کی توثیق کر دی ہے، جبکہ منظور شدہ رقم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو جاری بھی کر دی گئی ہے۔