آج سے بارشوں کی نوید، ہوائیں چلنے سے موسم قدرے خوشگوار

07-01-2026

(لاہور نیوز) شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم قدرے خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے  یکم سے 6 جولائی کے دوران شہر میں بارشوں  کی پیشگوئی کر دی ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔  شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔