پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

07-01-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 318 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔