منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، 3 منشیات فروش گرفتار، 8 کلو سے زائد چرس برآمد

07-01-2026

(لاہور نیوز)پنجاب پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ شہر میں پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق رضوان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران، شفیق اور نعیم شامل ہیں، جبکہ ان کے قبضے سے 8 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ اختر نواز  نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن رابطوں کے ذریعے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔