صوبائی وزرائے صحت کی میڈیا سے گفتگو، بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

06-30-2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزرائے صحت نے میڈیا سے گفتگو کی ،بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔

کاہنہ ہسپتال کے باہر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھت گرنے کے واقعہ میں 14 بچوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، واقعہ کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں 14 بچوں کی ہلاکت دلخراش ہے، کاہنہ ہسپتال میں زیر علاج پانچ بچے خطرے سے باہر ہیں۔چار بچوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا رہا ہے، ایک بچے کو سر پر چوٹیں آئی ہیں جو خطرے سے باہر ہے تاہم تسلی کے لئے اسے چلڈرن منتقل کر رہے ہیں، چلڈرن ہسپتال میں نیورو سرجن کی نگرانی میں چیک اپ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون ٹیچر اور ایک زخمی بچہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، جاں بحق بچوں کے والدین کے دکھ میں شریک ہیں۔