لاہور: 230 ٹریفک حادثات میں ایک شہری جاں بحق، 270 زخمی
06-30-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 230 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 270 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 94 افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 176 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات تیز رفتاری، غفلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔