خصوصی فلائٹس چلانے کیلئے نئی ائیر لائن کو لائسنس جاری

06-30-2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں علاقائی ایئر پورٹس پر خصوصی فلائٹس چلانے کے لیے نئی ایئر لائن کو لائسنس جاری کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن  نے ساؤتھ ایئر کو بلوچستان سمیت سکینڈری ایئر پورٹس کے لیے لائسنس جاری کر دیا ہے، ساؤتھ ایئر 72 نشستوں والے دو اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ اپنا آپریشن شروع کرے گی۔ ایئر لائن حکام  کے مطابق ساؤتھ ایئر گلگت اور چترال کے لیے بھی خصوصی فلائٹ آپریشن مستقبل میں شروع کرے گی جبکہ گلگت اور چترال کے لئے 42 نشستوں والا چھوٹا جہاز خصوصی طور پر خریدا جائے گا۔       ساؤتھ ایئرکو سیاحت کے فروغ کے لیے بھی علاقائی روٹس کے لیے لائسنس دیا گیا ہے۔