دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس، دو مجرموں کو پانچ، پانچ سال قید
06-30-2026
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمات میں کالعدم تنظیم سے مبینہ تعلق رکھنے والے دو مجرموں عبدالباعث اور کلیم اللہ کو پانچ، پانچ سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرموں کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے، دوران سماعت مجرموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر میاں طفیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہوا اور وہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ کالعدم تنظیم سے بھی مبینہ تعلق رکھتے تھے، عدالت نے شواہد کی بنیاد پر دونوں مقدمات میں مجرموں کو قصوروار قرار دیتے ہوئے مذکورہ بالا سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) لاہور نے 2025 میں دونوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر رکھے تھے۔