لاہور: رنگ محل چوک کے بوبی پلازہ میں آتشزدگی
06-30-2026
(لاہور نیوز) رنگ محل چوک میں واقع بوبی پلازہ کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلازہ کی پانچویں منزل پر لگی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز نے کارروائی شروع کی اور بروقت اقدامات کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔